نئی دہلی6اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتی حکومت مالدیپ میں پیدا ہورہے حالات پر گہری نگاہ ر کھے ہوئی ہے اور اس سے پیدا شدہ بھارتی تحفظات پر بھی گہری نگاہ ہے ۔ لوک سبھا میں کل پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیردفاع نرملا سیتا رمن نے اس کی ا طلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی ۔ان سے پوچھا گیاتھا کہ کیا حکومت کے پاس مالدیپ میں چین کی مداخلت سے نمٹنے کے لیے وہاں بحریہ کی مہم جوئی کے آغاز کی کوئی تجویز ہے ۔بھارت اور مالدیپ کے تعلقات میں اس وقت تلخی آ گئی تھی جب مالدیپ کے صدر عبداللہ یمین نے پانچ فروری کو وہاں ایمرجنسی نافذ کردیا تھا ۔ اس ایمرجنسی اس حکم کے بعد لاگو کی گئی تھی جس میں ملک کی سپریم کورٹ نے اپوزیشن رہنماؤں کے ایک گروپ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ان لیڈروں کوقصوروار ٹھہرائے جانے والے حکم کی ہر طرف سے تنقید کی گئی تھی ۔اس ایمرجنسی 45 دن بعد ختم کر دی گئی تھی ۔ چین مالدیپ پراپنے اثر کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ مالدیپ کے صدر کے ایمرجنسی کے فیصلہ کی حمایت بھی کر رہا ہے ۔